کرائمز

ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر کاروائیوں میں 210فیصد اضافہ

لاہور (آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن محفوظ سفر کیلئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی ،ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کے احکامات پر ”ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں “مہم جاری ہے اور گزشتہ 72گھنٹوں میں صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 36ہزار 500سے زائد شہریوں کے چالان کیے گئے ۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 72گھنٹوں میں صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر کاروائیوں میں 210فیصد اضافہ ہوا ،گزشتہ 72گھنٹوں میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 23ہزار سے زائد لاہوریوں کو بھاری جرمانے کیے گئے ۔ لاہور میں گزشتہ 3روز میں ہیلمٹ کے خلاف کاروائیوں میں 520فیصد اضافہ ہوا ۔ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا کہ صوبہ بھر میں بلا تفریق ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا،ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 2000کا چالان کیا جا رہا ہے۔ تمام سی ٹی او اور ڈی پی او ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں کمپین کو خود مونیٹر کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے ہی ہیلمٹ کمپین کو 100فیصد یقینی بنارہیے ہیں،شہری ہیلمٹ کی پاسداری میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں اور محفوظ سفر کو یقینی بنائیں۔ ہمارا مقصد چالان نہیں بلکہ قیمتی جانوں کا تحفظ ہے، ایکسیڈینٹ کی صورت میں ہیلمٹ کا استعمال ہیڈ انجری سے محفوظ رکھتا ہے، موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد ہیلمٹ کا استعمال کریں۔ ٹریفک پولیس شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر دم کوشاں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button