سوتن سے بچوں کی بازیابی کیس،دونوں بچے عدالت میں پیش
لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ میں سوتن سے بچوں کی بازیابی کے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران ڈی پی او طلب ہونے پر گجرات پولیس نے دونوں بچے عدالت میں پیش کردئیے ، عدالت نے پولیس رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بازیابی کی درخواست نمٹادی۔جسٹس محمد امجد رفیق نے شہری خاتون سمیرہ محمود کی درخواست پر سماعت کی ،ڈی ایس پی گجرات ذوالفقار علی نے بچے عدالت پیش کئے ، پولیس کی جانب سے پنجاب حکومت کے لاءافسر نے بتایا کہ درخواست گزار خاتون نے خود ہی اپنے بچے چھپا رکھے تھے،درخواست گزار خاتون نے اپنے بچے اپنے بھائی رکھ کر سوتن سے بچوں کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ،درخواست گزار خاتون نے سوتن سے دس سالہ بیٹی اور بارہ سالہ بیٹے کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ،عدالت نے ڈی ایس پی گجرات کے جواب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے درخواست نمٹادی ، عدالت نے بچوں کی عدم بازیابی پر ڈی پی او گجرات کو طلب کر رکھا تھا۔