علاقائی خبریں

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کیپٹن محمد سرور شہید کو خراجِ عقیدت

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کیپٹن محمد سرور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہاکہ پہلا نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن سرور شہیدؒ پاکستان کے لئے جرات اور شجاعت کی علامت ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ 27 جولائی 1948 کو کیپٹن محمد سرور کی شہادت قوم کی حیات ہے۔کیپٹن سرور شہیدؒ نے ثابت کیا کہ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے اور دفاع وطن عبادت سے کم نہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ قوم اپنے عظیم شہداءکو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔کیپٹن محمد سرور سمیت ہر شہید کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button