کرائمز

تھانہ سچل پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی (آئی این پی)ایسٹ، تھانہ سچل پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم سچل، سہراب گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے میں ملوث تھا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر اسکیم 33 میں کارروائی کرکے ملزم کاشف ولد غلام حیدر کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button