کرائمز

ملزم دلمیر چدھڑ سے 1120 گرام چرس برآمد مقدمہ درج

وھاڑی (گلزاراحمد سے) تھانہ جھال سیال پولیس نے منشیات فروش دھر لیا ملزم دلمیر چدھڑ سے 1120 گرام چرس برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ جھال سیال کے اے ایس آئی محمد صدیق اپنی ٹیم کے ساتھ معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ ایک مشکوک شخص پولیس کو دیکھ کر تیز تیز قدموں سے بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مشکوک حالت میں اسے پکڑ لیا جسکی شناخت محمد دلمیر ولد محمد افضل چدھڑ سکنہ فضل واہ کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے شلوار میں چھپی ہوئی 1120 گرام چرس برآمد ہوئی جس پر تھانہ جھال سیال میں مقدمہ نمبر 364/25 درج کرکے مذید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا تھانہ جھال سیال کے منجھے ہوئے فرض شناس ایماندار پولیس آفیسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد صدیق نے رتہ ٹبہ پریس کلب کی میڈیا کوریج ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button