کرائمز

لاہور : پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا ملزم ہلاک

**لاہور/تھانہ شاہدرہ ٹاؤن(عاطف رانا )کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ(CCD) سٹی کوتوالی نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر رکھی تھی ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کردی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔۔۔۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سٹی کوتوالی کے ڈی ایس پی دانش اصف رانجھا اور انسپیکٹر اسلام گجر کا ڈاکوؤں سے درمیان فائرنگ کا تبادلہ صوبہ پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا خطرناک اشتہاری ڈاکو مختار عرف مختارہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ہلاک ہونے والا ڈاکو مختار عرف مختارہ چوری ڈکیتی راہزنی پولیس پر فائرنگ جبکہ واردات میں شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر رکھی تھی ملزم شہباز پرویز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ناکہ سے گزر رہا تھا جس نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجہ میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی بلٹ پروف جیکٹ اور سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہلاک ہونے والا ملزم شاد باغ میں ایک درجن سے زائد مقدمات سمیت ملت پارک مصطفی ٹاؤن اور دیگر تھانوں میں ریکارڈ یافتہ نکلا جبکہ
ملزم نے 2022 میں گجرات کے علاقہ میں ہاؤس راہبری کے دوران مزحمت پر شہری کو قتل کر کے فرار ہوگیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button