پیرا ویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا با ضابطہ اعلان
گوجرانوالہ 25 اگست ( )وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز شریف نے ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا با ضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ نوجوانوں کو نہ صرف عملی تربیت فراہم کی جائے گی بلکہ انہیں معقول وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ ویٹرنری گریجویٹس کو ماہانہ ساٹھ ہزار روپے جبکہ پیرا ویٹس کو ماہانہ چالیس ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ حکومت پنجاب کے ترجمان کے مطابق اس پروگرام کا مقصد نوجونوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور صو بے میں ویٹرنری سروسز کے میعار کو بلند کر ناہے اہلیت کے میعار کے مطابق ویٹرنری گریجویٹس کے لیے ایچ ای سی سے منظور شدہ ادارے سے ڈی وی ایم کی ڈگری، پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل سے رجسٹریشن، متعلقہ ضلع کا ڈومیسائل زیادہ سے زیادہ عمر 25 سال، بےروز گاری اور ذاتی سمارت فون لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔ اس طرح پیرا ویٹس کے لیے تسلیم شدہ ادارے سے دو سالہ ایل اے ڈی کورس زیادہ سے زیادہ عمر 20 سال، متعلقہ ضلع کا ڈومیسائل، کسی سرکاری یا نجی ادارے میں ملازم نہ ہو۔ اور ذاتی سمارٹ فون رکھتاہو۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2025 ہے۔