کرائمز

پیٹرولیم پر وصول کئے جانے والے ٹیکسز میں کمی کی جائے ‘صدر اشرف بھٹی

لاہور( آئی این پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے ایک ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں دوسری بار بڑے اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ، مہنگائی اور ٹیکسوں کے بھرمار کی وجہ سے عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے کاروبار وں میں بھی شدید مندی کا رجحان ہے ،حکومت پیٹرولیم پر وصول کئے جانے والے ٹیکسز کی شرح میں کمی کرے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر مقررہ حد سے زیادہ ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں ،حکومت عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے پٹرولیم مصنوعات پرٹیکسز میں کمی لا کر عوام کو ریلیف دے ۔حکومت محکموں اور وزراءکے دفاتر کے اخراجات میں کمی کرے ، بڑے عہدوں پر کام کرنے والے سرکاری افسران کودی جانے والی غیر معمولی مراعات میں کمی کی جائے تاکہ عوام پر بھی بوجھ کم ہو سکے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button