4355 آپریشنز میں 11219 افراد کے خلاف مقدمات درج
لاہور (خواجہ حمزہ )ٹریفک پولیس کا تجاوزات کے خلاف بھرپور ایکشن جاری 4355 آپریشنز میں 11219 افراد کے خلاف مقدمات درج 169 غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کا خاتمہ سی ٹی او لاھور ڈاکٹر محمد اطہر وحید کا "فرسٹ کلین اور پھر کلئیر” کا ویژن، ٹریفک پولیس لاھور متحرک ۔ٹریفک پولیس نے چھ ماہ کے دوران انکروچمنٹ کیخلاف 4355 آپریشنز میں اب تک 11219 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے۔ ڈی آئی جی ٹریفک لاھورغیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف کاروائی کرتے ھوئے اب تک 119 سٹینڈز کو ختم کر دیا گی تجاوزات جو بھی قائم کریگا اسکے خلاف ایف آئی آر درج ھوگی اور گرفتار کیا جائے گاسی ٹی او لاھور کا زونل ایس ایس پیز کو ان کی زون کا وزٹ کر کے فوری جائزہ لینے کا حکم۔ڈویژنل ایس پیز اور ڈی ایس پیز تجاوزات کیخلاف کارروائی کو مزید تیز کریںھماری ذمہ داری ھے کہ ھم ٹریفک کے نظام کو فعال رکھیں اور منظم بنائیں ھمارا مقصد شہر کو انکروچمنٹ سے پاک کرنا ھے تجاوزات کے خلاف کومبنگ آپریشن اس وقت تک جاری رھے گا جب تک شہر کو انکروچمنٹ سے پاک نہیں کر لیتے۔ ڈاکٹر اطہر وحید