کرائمز

جڑانوالہ میں میونسپل کمیٹی کی دکانوں کی نیلامی روک دی

لاہور (آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے جڑانوالہ میں میونسپل کمیٹی کی دکانوں کی نیلامی روک دی۔عدالت کے روبرو درخواست گزاروں کی طرف سے چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے، درخواست میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد، میونسپل کمیٹی اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ 2024ءمیں میونسپل کمیٹی کی جانب سے دکانوں کی نیلامی پانچ سال کے لئے کی گئی تھی لیکن حال ہی میں ڈپٹی کمشنر نے دوبارہ ان دکانوں کی نیلامی کیلئے اشتہار جاری کر دیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت انتظامیہ پانچ سال سے قبل دکانوں کی نیلامی نہیں کر سکتی، عدالت جڑانوالہ میں 25 جولائی کو دکانوں کی نیلامی روکنے کا حکم دے اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا دوبارہ نیلامی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔لاہور ہائیکورٹ نے فوری طور پر 25جولائی کو جڑانوالہ میں ہونے والی نیلامی روکنے کا حکم جاری کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button