میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے ناموں کا اعلان
لاہور( آئی این پی)لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نتائج کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ترجمان کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان آج23 جولائی کو سہ پہر 4 بجے کیا جائے گا۔ اس تقریب میں سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر، کنٹرولر امتحانات زاہد میاں، پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا باضابطہ اعلان کریں گے۔جبکہ بورڈ کے مجموعی نتائج کا اعلان کل ( جمعرات) کے روز کیا جائے گا۔۔رواں سال میٹرک سالانہ امتحانات میں اڑھائی لاکھ سے زائد طلبہ نے شرکت کی تھی۔
ہوم اکنامکس یونیورسٹی،انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کے شیڈول میں توسیع
لاہور( آئی این پی)ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کے شیڈول میں توسیع کردی۔ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کیلئے28جولائی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ،امیدوارہوم اکنامکس یونیورسٹی کے آن لائن ایڈمیسن پورٹل پردرخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں ایف ایس سی پری انجینئرنگ، پری میڈیکل میں داخلے ہونگے،ایف اے ہوم اکنامکس، جنرل سائنس ،آئی سی ایس، آئی کام میں داخلے کیے جا رہے ہیں،طالبات پنجاب بینک، فرسٹ ویمن بینک اورموبائل ایپ کے ذریعے داخلہ فیس جمع کراسکتی ہیں۔ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے آن لائن پورٹل کی تفصیلات ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔