کرائمز

جرائم سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنائیں گے‘ بلال صدیق کمیانہ

لاہور (آئی این پی) سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈی آئی جی(سی سی ڈی) پنجاب وقاص الحسن نے اجلاس کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ٹریس کئے جانے والے کیسز پر بریفنگ دی۔اجلاس نے لاہور پولیس اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سے متعلقہ مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس اورکرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے درمیان محکمانہ کوارڈینیشن کومزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ پولیس کے مابین انفارمیشن شیئرنگ اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے لاہور پولیس اورکرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ مل کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون اورکوارڈینیشن سے جرائم پر قابو پانے میں مزید بہتری آئے گی۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ مشترکہ کاوشوں سے جرائم سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ افسران پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ خدمت ِ خلق سے عوام کو ریلیف کی فراہمی میں اپنا کردارادا کریں۔ اجلاس میں ڈی آئی جی سی سی ڈی وقاص الحسن، ڈی آئی جی (ایڈمن) عمران کشور، ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن) ذیشان رضا، ایس ایس پی (انویسٹی گیشن) محمد،ایس پی (سی سی ڈی -ون) شاہ میر خالد اور ایس پی (سی سی ڈی – ٹو)عبدالحنان شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button