کرائمز

سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور( آئی این پی)نواب ٹاﺅن کے علاقہ نواں کوٹ میں سی سی ڈی کی زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔سی سی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ نواب ٹاﺅن کے علاقے میں ہوا، پولیس زیر حراست ملزم کو ریکوری کیلئے لے کر جا رہی تھی کہ گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کر دی،مبینہ حملہ آور ساتھی کو تو نہ چھڑوا سکے مگر گولیاں مار کر فرار ہو گئے جس سے زیر حراست ملزم ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر موقع پر دم توڑ گیا۔سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم قاسم علی 2 درجن سے زائد چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلہ و دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button