لاہور: سی سی ڈی کے دو مبینہ پولیس مقابلے، 2 خطرناک ڈاکو ہلاک
لاہور(آئی این پی)پولیس کے مطابق لاہور میں سی سی ڈی کے دو مبینہ مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں دو خطرناک ڈاکو ہلاک گئے۔لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (CCD) اقبال ٹاؤن کی کارروائیوں کے دوران دو مبینہ پولیس مقابلوں میں دو خطرناک ڈاکو مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلوں میں مارے جانے والے ملزمان کی شناخت امتیاز عرف کالا اور تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔پہلا مقابلہ شیرا کوٹ کے علاقے میں ہوا جہاں سی سی ڈی کی ٹیم امتیاز عرف کالا کو نشاندہی کے لیے لے جاری ہی تھی کہ راستے میں امتیاز کے ساتھیوں نے سی سی ڈی ٹیم پر حملہ کردیا۔اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے امتیاز مارا گیا جبکہ حملہ آور ساتھی فرار ہو گئے۔ مفرور حملہ آوروں کا تعاقب جاری ہے۔امتیازعرف کالا پر ڈکیتی اور قتل سمیت درجنوں سنگین جرائم کی وارداتوں کا الزام تھا۔دوسرے مقابلے میں تنویر نامی ملزم بھی اپنے ہی ساتھیوں کے فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ ملزم چوری، راہزنی سمیت دیگر جرائم کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔