عظیم الشان محفل لبیک یاحسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد
ڈسکہ ، ( نعیم مقصود) بمبانوالہ میں حافظ عزیز الرحمن صاحب کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں امیر المؤمنین امام حسین علیہ السّلام اور انکے رفقاء کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے عظیم الشان محفل لبیک یاحسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد محفل پاک میں صاحبزادہ محمد جواد نظامی حافظ غلام مرتضٰی صدر سنی تحریک ضلع سیالکوٹ علامہ قاری طفیل حیدر مجددی علامہ قاری فیاض ساجد نقشبندی محمد عثمان مدنی احمد رضا قادری صوفی امجد قادری یوسف سیفی علامہ قاری کلیم اللّٰہ علامہ قاضی فیضان رضوی قاری امیر علی صاحبزادہ فیض الرحمن سمیت علماء مشائخ اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت اس موقع پر صاحبزادہ جواد نظامی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کے اوپر اہل بیت کے متعلق گھٹیا مواد شیئر کر کے امت میں تفرقہ پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے نوجوان سوشل میڈیا پہ چلنے والے گھٹیا پراپیگنڈے اور اہل بیت کی شان کے خلاف اپلوڈ ہونے والے مواد کا بائیکاٹ کریں امام حسین علیہ السلام کی ذاتِ بابرکات کل بھی عظیم تھی حق پہ تھی اور قیامت تک عظیم رہے گا یزید کل بھی فاسق فاجر تھا اور قیامت تک فاسق و فاجر رہے گا سوشل میڈیا میں جو لوگ یزید کی حمایت کرتے ہیں ایسے لوگوں کا قصور نہیں یہ تقاضہ عدل ہے جب کوئی حسین علیہ السلام جیسی نعمت کو چھوڑ دے تو یزید جیسی لعنت اسکا مقدر بن جاتی ہے،