علاقائی خبریں

مہنگائی میں مسلسل اضافہ زہر قاتل بنتا جارہا ہے: چوھدری عثمان نثار پنوں

نارنگ منڈی(اے،آر،ملک سے)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شیخوپورہ کے جنرل سیکرٹری و فیروزوالا بار کے صدر چوھدری عثمان نثار پنوں نے کہا کہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ عوام کیلئے زہر قاتل بنتا جارہا ہے،18 جولائی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اس کے ساتھ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی تین بار اضافہ ہوچکا ہے مگر اس کے باوجود حکومت سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے انہیں مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے عوام کی بڑھتے ہوئے مسائل و پریشانیوں کی ذرا برابر بھی پرواہ نہیں ہے،حکومت کو شاید اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صرف انہی مصنوعات تک محدود نہیں رہتا بلکہ اپنے ساتھ مہنگائی کا ایک طوفان لاتا ہے اور دکاندار اس کو جواز بنا کر عوام سے من چاہے دام وصول کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں تجاوزات کے خاتمے اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پیرا فورس کا قیام عمل میں لایا ہے اس کے مثبت ثمرات کیلئے ضروری ہے کہ بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے۔چوھدری عثمان نثار پنوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کے تدارک کیلئے طویل مدتی اصلاحات اپنی جگہ اہم ہیں لیکن فوری طور پر مہنگائی کو قابو میں لانے کیلئے حکومت کو منافع خوروں کیخلاف سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے ورنہ عوام کو درپیش معاشی مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button