علاقائی خبریں

نظام مصطفیﷺ پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے

شجاع آباد(اظہرتاج قریشی ) نظام مصطفیﷺ پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے قانون ناموس رسالتﷺ کی حفاظت اپنی جان سے زادہ عزیز ہے جس کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جاۓ گا پٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہیں تیر شیر کا اتحاد قوم کو تباہ کررہا ہے حاجی عاشق علی قادری۔ رانا معین سعیدی۔ علامہ عرفان قادری
تفصیلات کے مطابق
جمعیت علماء پاکستان تحصیل شجاع آباد کا ماہانہ مشاورتی اجلاس رانا معین سعیدی کے ڈیرہ پر مرکزی نائب مولانا حاجی عاشق علی قادری کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں ذمہ داران نے شرکت کی حاجی عاشق علی قادری نے کہا نظام مصطفیﷺ پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے اس کے سوا کوئی حل نہیں ہماری جدو جہد قوم کو سرکار مدینہﷺ کے نظام کی طرف بلاتی ہے کارکنان متحرک ہوں اور مشن نورانی کو منزم کریں جے یو پی اہلسنت کی ماں جماعت ہے جس کی روشن تاریخ اور شاندار ماضی اور اکابرین کی جدو جہد ملک ملت دین اسلام کے لئے نمایا ہیں عقیدت ختم نبوتﷺ کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جاۓ گا قانون ناموس رسالتﷺ کی حفاظت جان سے بڑھ کر عزیز ہے مزید کہا مہنگائی سے ستائی ہوئی قوم پر پٹرول بم گرانا ظلم ہے مسترد کرتے ہیں ن لیگ کا شیر اب تو چینی بھی کھانے لگ گیا وہ جو تیر لے کر شیر کا شکار کرنے نکلے تھے اب شیر کی پیٹ پر بیٹھ کر عوام کا شکار کررہے ہیں تیر اور شیر کا اتحاد عوام کو تباہ و برباد کررہا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں پٹرول تیل گھی چینی ادویات بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جاۓ علامہ عرفان قادری نے کہا مسائل کے حل کے لئے قوم کو سرکار مدینہﷺ کے نظام کی طرف آنا ہوگا اگلے ماہ سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی کا عرس مبارک شایان شان انداز میں منایا جاۓ گا رانا معین سعیدی نے کہا ہماری دعوت نظام مصطفیﷺ کے نفاذ اور مقام مصطفیﷺ کے تحفظ کی ہے جلد تحصیل و سٹی کی تنظیم سازی کرکے جماعتی کام کو فعال کیا جاۓ گا اجلاس میں قاری غلام رسول باروی۔ چوہدری نعیم۔ ماسٹر عبدالمجید سعیدی۔ حبیب مہروی۔ حافظ شیراز حیدری۔ ابراہیم سعیدی۔ ڈاکٹر عباس سیالوی۔ طلحہ اویسی۔ وزیر نورانی۔ طاہر خان۔ حافظ سمیع قادری سمیت دیگر نے شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button