کرائمز

نادرآباد،عمر سٹریٹ سے ملحقہ علاقے جوہڑمیں تبدیل

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کے علاقے نادرآباد، عمر فاروق سٹریٹ سے ملحقہ گلیاں، محمدی مسجد، نقیب چوک، علی پارک، مہرآباد، سولنگ روڈ، صدر بازار، میاں میر شاپنگ سینٹر، غوثیہ کالونی، ضرار شہید روڈ، ساگر روڈ، ڈھاکہ روڈ اور سرور روڈ کی گلیاں اور بازار تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ پیدل گزرنا محال، تعفن پھیلنے سے لوگ بیماریوں میں مبتلاہونے لگے۔ سیوریج لائنیں صاف کرنے کے لیے جدید مشینری نہیں جس کی وجہ سے سیوریج لائنیں اور مین ہول گندگی سے بھرے پڑے ہیں۔گندہ پانی گلیوں اور بازاروں میں ہر وقت موجود رہتا ہے۔سولنگ روڈ پر گڑھے پڑچکے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جب ہم متعلقہ انتظامیہ سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں ہمارے پاس ضروری سامان ہی دستیاب نہیں اس لئے بے بس ہیں۔عوام نے ڈائریکٹر جنرل کنٹونمنٹ بورڈز پاکستان، کورکمانڈ لاہور، سٹیشن کمانڈر لاہور، ڈائریکٹر لاہور ریجن لاہور، سی ای او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گندہ پانی گلیوں بازاروں سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ یک اہلکار کا کہنا ہے کہ ہمیں بانس اور دیگر ضروری سامان مہیا نہیں کیا جاتا اس لئے ہم بے بس ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button