کرائمز

شہباز اور والدہ کا جائیداد کے لالچ میں باپ کو زہر دے کر قتل کا انکشاف

چھانگا مانگا (ذوالفقار علی ڈوگر) کے رہائشی مرحوم رانا عبدالحمید کے انتقال کے چار ماہ بعد ان کے بڑے بیٹے جاوید نے عدالت میں الزام لگایا کہ چھوٹے بھائی شہباز اور والدہ نے جائیداد کے لالچ میں باپ کو زہر دے کر قتل کیا، جس پر عدالت کے حکم پر مجسٹریٹ امبرین طارق اعوان کی نگرانی میں پولیس اور انتظامیہ کی موجودگی میں قبر کشائی کر کے فورینزک نمونے لیے گئے۔ مرحوم کے دیگر 9 بچوں (5 بیٹے، 4 بیٹیاں) کی موجودگی میں انجام پانے والے اس عمل کے بعد نمونے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں، جبکہ چھوٹے بیٹے شہباز نے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اپنی بے گناہی کا اعلان کیا ہے۔ لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد عدالت مزید کارروائی کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button