کرائمز

مضر صحت دودھ استعمال کرنے سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں

بچیکی (نمائندہ خصوصی )کیمیکل ملے دودھ کی کھلے عام فروخت جاری مضر صحت دودھ استعمال کرنے سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں تفصیلات کے مطابق بچیکی میں کیمیکل ملے دودھ کی کھلے عام فروخت جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔ متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث دودھ فروش کھلے عام لوگوں کو زہر بیچنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق کیمیکل ملا دودھ استعمال کرنے سے بالخصوص شیرخوار بچوں کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں شہریوں نے ضلعی و مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے شہر روزانہ کی بنیاد پر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے معصوم جانوں کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں اور ان سٹاک روزانہ کی بنیاد پر ضائع کیا جائے تاکہ انسانی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے مقامی افراد کا مزید کہنا تھا کہ فلفور مجرمانہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور خالص دودھ میسر آ سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button