کرائمز

غیر ملکی ٹیکس ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں‘ جمیل اختر بیگ

لاہور(آئی این پی )لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جمیل اختر بیگ نے کہا ہے کہ حکومت 37اے پر تاجروں کے تحفظات دور کرے تاکہ ٹیکس نظام چل سکے ، اس وقت انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے کا وقت ہے اور تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔ٹیکس بارز کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر صرف ایس آر اوز اور نوٹیفکیشنز جاری کرنے کی بجائے سیلز ٹیکس ریٹرن کے مسائل فوری حل کرے ،کیو آر کوڈ کے مسئلے کو فوری حل ہونا چاہیے ،پاسورڈ پالیسی کو 60 دن کی بجائے سال بعد کیا جائے تاکہ ٹیکس دہندگان کو مشکل پیش نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کو سہولیات اور آسانیاں دے کر ہی ٹیکس بیس اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جہاں پر ٹیکسز کی تعداد اور شرح انتہائی زیادہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایف بی آر محصولات کے اہداف کو آسانی سے حاصل نہیں کر سکتا۔وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سے اپیل ہے کہ ایف بی آر میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے لئے ملکی اور غیر ملکی ٹیکس ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button