علاقائی خبریں

بانی پی ٹی آئی نے لوگوں کی ذہن سازی کرکے ریاست پر حملہ کروایا‘ شہزاد نذیر سندھو

ؑلاہور( آئی این پی) چیئرمین پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی و مسلم لیگی رہنما چودھری شہزاد نذیر سندھو نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لوگوں کی ذہن سازی کرکے ریاست پر حملہ کروایا،9مئی کو 20سے 30ہزار لوگوں نے ملک بھر میں مختلف جگہوں پر حملے کیے،پی ٹی آئی قیادت سے کوئی ایک آدمی ایسا نہیں جس نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہو۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا نعرہ ”تبدیلی ، ریاست مدینہ ، 90روز میں کرپشن کا خاتمہ “سب ڈھونگ تھے ،قوم کے نوجوانوں کو سنہرے باغ دکھا کر ملک و قوم اور اداروں کے خلاف استعمال کرکے انہیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا ہے ۔شہزاد نذیر سندھو نے کہا کہ سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ عبدالکریم کی واضح برتری قیادت پر اعتماد کا عکاس ہے، جمہوری اور سیاسی عمل کی فتح عوام کو مبارک ہو، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت اور ملکی سالمیت کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔ملکی تقدیر بدلنے کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button