علاقائی خبریں
پنجاب کے 2 اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع
لاہور(آئی این پی)وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کی درخواست پر 2 اضلاع ڈیرہ غازی خان اور اٹک میں رینجرز تعیناتی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کردی۔ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان اور اٹک میں رینجرز کی تعیناتی میں 3 ماہ کی توسیع مشترکہ کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے لیے کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے انسداد دہشتگردی ایکٹ1997کےتحت رینجرزکی تعیناتی میں توسیع کی، محکمہ داخلہ پنجاب نے رینجرزکی تعیناتی میں توسیع کے لئے وفاق سے درخواست کی تھی۔