علاقائی خبریں

میاں اظہر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک

لاہور(آئی این پی)سابق گورنر پنجاب ،سینئر سیاستدان اوررکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔مرحوم کی نماز جنازہ قذافی سٹیڈیم لاہور کے باہر ادا کی گئی، نماز جنازہ شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ پروفیسر مولانا محمد یوسف نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں میاں اظہر کے صاحبزادے میاں حماد اظہر، صوبائی وزیر فیصل کھوکھر، سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، پی ٹی آئی رہنما میاں اعجاز شفیع، جمشید اقبال چیمہ ،فواد چودھری ،چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود ،میاں اعجاز شفیع، حافظ فرحت عباس،فرخ جاوید مون، فردوس شمیم نقوی،شوکت بسرا، مہر واجد، ابوزر سلمان نیازی، میجر(ر) غلام سرور،بریگیڈئیر (ر)مشتاق احمد،سجاد وڑائچ ،شیخ امتیاز محمود ،خواجہ احمد حسان،مہر واجد سمیت مختلف جماعتوں کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،کارکنان ، سیاسی و مذہبی ،کاروباری شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔مرحوم کی تدفین احمد بلاک گارڈن ٹاﺅن میں کی گئی ۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے دو بار میاں محمد اظہر کی رہائشگاہ پر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button