علاقائی خبریں

مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 52ارب 58کروڑ روپے کی منظوری

لاہور (آئی این پی)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 15ویں اجلاس میں مختلف ترقیاتی سیکٹرز کی 8ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر52 ارب 58کروڑ 87لاکھ 60ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رو¿ف نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار فنانس (مرکز) کیلئے 9 ارب 26کروڑ 40لاکھ روپے، وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار فنانس (ساو¿تھ) کیلئے 8ارب 58کروڑ 60لاکھ روپے، وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار فنانس (نارتھ) کیلئے 6ارب 68کروڑ 60لاکھ روپے، وزیر اعلیٰ پنجاب آسان ایکسپورٹ فنانس برائے سمال میڈیم انٹرپرائزز کیلئے 4 ارب 26کروڑ 60لاکھ روپے، ڈسکہ، مندرینوال، جامکی، چیمہ شہر میں سیوریج اور سیلابی پانی کی نکاسی کے نظام میں بہتری کیلئے 8ارب 2کروڑ 36لاکھ روپے، لیہ شہر میں سیوریج اور سیلابی پانی کی نکاسی کے نظام میں بہتری کیلئے 8ارب 78کروڑ 63لاکھ 20ہزار روپے، اٹک شہر میں سیلابی پانی کی نکاس کے نظام کی بہتری کیلئے 3ارب 17کروڑ 8لاکھ 40ہزار روپے اور موجودہ لاہور میٹرو بس سسٹم (گرین لائن) سٹیشنوں کی بحالی دوبارہ تشکیل اور سولرائزیشن کیلئے 3 ارب 80کروڑ 60لاکھ روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ رفاقت علی سمیت چیف اکانومسٹ محمد مسعود انور، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button