علاقائی خبریں

سیلاب متاثرین کے نقصانات کے سروے کا عمل تیزی سے جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی نگرانی میں سیلاب متاثرین کے نقصانات کے سروے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے نقصانات کے سروے کرنے والی ٹیموں کی کارکردگی چیک کی اور متاثرہ مکینوں سے ملاقات بھی کی اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کے مطابق یہ سروے مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر کیا جارہا ہے۔ ٹیموں کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جارہا ہے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اب تک مکمل ہونے والے سروے کے مطابق 331 فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوئیں671 ایکڑ زرعی رقبہ متاثر ہوا 178 مکانات مکمل طور پر منہدم ہوگئے 237 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا اس کے علاوہ مویشیوں کے بہہ جانے اور دیگر نقصانات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو نے کہا کہ انتظامیہ سیلاب متاثرین کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button