کرائمز

سٹی پولیس کی کارروائی سنگین جرائم میں ملوث تین گینگ گرفتار،

شجاع آباد(نامہ نگار)جلالپور پیروالا میں تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی سنگین جرائم میں ملوث تین گینگ گرفتار، گرفتار ملزمان سے درجنوں موٹرسائیکل، طلائی زیورات، نقدی اور اسحلہ برآمد ڈی ایس پی کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق جلالپور پیروالا میں تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی سنگین جرائم میں ملوث تین گینگ ڈی ایس پی سرکل میاں عبدالرؤف کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتانا تھا کہ گرفتار گینگ میں عرفان عرف فانا گینگ، منیر عرف ملکی گینگ اور شہباز گھلو گینگ کے سرغنہ سمیت 11 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے قبضہ سے درجنوں موٹرسائیکل، طلائی زیورات، لاکھوں روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے موٹرسائیکل، نقدی اور زیورات مدعیوں کے حوالے کر دیے گئے ہیں تینوں گینگ ہاؤس رابری، روڈ کرائم، بائیک سنیچنگ اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے جبکہ شہر بھر میں کرائم 35 فیصد سے نیچے آ چکا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button