علاقائی خبریں

پاکستان میں کاروبار کرنا مشکل مرحلہ محسوس ہونے لگا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ چینی کی میٹھی قیمت اور دوکاندار کا کڑوا حال پاکستان میں کاروبار کرنا مشکل مرحلہ محسوس ہونے لگا گاہک تو جیسے بازاروں سے روٹھ گئے ہیں حکومت نے چینی کی کنٹرول قیمت تو مقرر کر دی ہے، مگر شوگر ملز سرکار کے حکم کو شاید مشورہ سمجھ رہی ہیں۔ چینی ڈیلرز کو مہنگی دے کر اب دوکانداروں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اسے سستی بیچیں مطلب نقصان کر کے کام کریں، اور افسر شاہی ڈنڈا لے کر کہے جا رہی ہے: چینی سستی بیچو ورنہ کارروائی ہو گی دوکاندار تو نو پرافٹ پر بھی راضی ہے، مگر سوال یہ ہے کہ اگر حکومت خود چینی کنٹرول قیمت پر نہیں دے رہی، تو دوکاندار سے قربانی کی توقع کیوں اور وہ بھی صرف چھوٹے دوکاندار ہی زہر اعتاب آتے ہیں بڑے ڈیلروں کو یہاں بھی معافی مل جاتی ہے سختیاں چھوٹے دوکانداروں کے حصے آتی ہیں بازاروں میں ہو کا عالم ہے جب کسان بدحال ہو گا، تو بازار کیسے آباد ہوں گے جب دوکاندار ہی دیوار سے لگا دیا جائے گا، تو مہنگائی کیسے کم ہو گی ہم حکومت وقت سے گزارش کرتے ہیں کہ خدارا دوکانداروں پر رحم کریں ہر روز وہ گرمی، مہنگائی، بجلی کے بل، ٹیکسوں اور افسر شاہی کے رویے کا بوجھ اٹھا کر رزقِ حلال کی کوشش کرتا ہے۔ مہربانی فرما کر اسے ظالم نہ سمجھیں، بلکہ معاشی نظام کا مظلوم سمجھیں پالیسی ایسی بنائیں جو کسان دوکاندار اور عوام تینوں کے لیے فائیدہ مند ہو چینی ہی صرف میٹھی نہیں ہونی چاہیے، پالیسی بھی میٹھی ہونی چائیے اور عوام کو بھی راحت آسانی ملنی چائیے
سید اکبر علی صدر مرکزی انجمن تاجران کمالیہ
شہبازاحمد جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران کمالیہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button