کرائمز
منافع خوروں کے خلاف کاروائی ،متعدد دوکانداروں کو جرمانے
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی ،متعدد دوکانداروں کو جرمانے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے شہر کے مختلف بازاروں میں پرایس چیکنگ کی اور اشیاء ضروریہ زاید قیمت پر فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے. اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہ ہیں. ان کے خلاف سرپرایز وزٹ جاری رہیں گے تاکہ عوام الناس کو سرکاری نرخوں پر اشیاء دستیاب ہوں