گرینڈ آپریشن جاری، متعدد ایل پی جی گیس سلنڈرز ضبط
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ. اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کا ایل پی جی گیس سلنڈرز کے مسافر گاڑیوں میں غیرقانونی استعمال کی روک تھام کا گرینڈ آپریشن جاری، متعدد ایل پی جی گیس سلنڈرز ضبط کرلیے گئے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے مرکزی شاہراہ پر غیرقانونی اور ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنیوالی والی ویگنوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ متعدد مسافر گاڑیوں سے سلنڈر اتار کر بحق سرکار ضبط کر لئے تفصیلات کے مطابق ویگن گاڑیوں کے حوالے سے اطلاع موصول ہورہی تھی کہ ان میں ناقص سلنڈروں کے استعمال سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ رو نماہو سکتا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن گاڑیوں کا ناقص اور منظور شدہ سلنڈر نہ ہو ان کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے جس پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد ویگنوں سے غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز اتروا کر سرکاری تحویل میں لے لئے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا