علاقائی خبریں

پنجاب یونیورسٹی ماڈل ہائی سکول گرلزکا میٹرک میں شاندارنتائج

لاہور (آئی این پی)پنجاب یونیورسٹی ماڈل ہائی سکول(گرلز)کی طالبہ فائزہ عمران نے میٹرک کے سالانہ امتحان2025ءمیں 1142نمبرلے کر سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔اسی طرح یشفع ارسال نے 1118نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ ماہ نورنے1051نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ سکول پرنسپل عظمیٰ عابدنے نمایا ں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو مبارک باد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ماڈل ہائی سکول(گرلز)کی21میں سے 4طالبات نے اے پلس جبکہ7طالبات نے اے گریڈ لے کر سکول کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکول میں کامیابی کا تناسب 85فیصد رہا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button