کرائمز
ڈولفن ٹیم نے جیب تراش کو پبلک ٹرانسپورٹ سے گرفتار کر لیا
لاہور (آئی این پی) ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ پبلک ٹرانسپورٹ میں سواریوں کے روپ میں جیبوں کا صفایا کرنے والا جیب تراش ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ ملزم کو ڈیفنس سے گرفتار کیا،ملزم نے دوران واردات پکڑے جانے کے ڈر سے شہری کو خنجر کے وار سے زخمی کر دیا،ملزم نے ڈولفن ٹیم پر بھی چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی، شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا،ڈولفن ٹیم نے زخمی شہری کرامت کو ریسکیو کر کے مقامی ہسپتال بھجوا دیا۔گرفتار ملزم عمران کے قبضہ سے خطر ناک 2چاقو برآمد کر لئے گئے، ملزم کو تھانہ ڈیفنس بی کے حوالےکر دیاگیا۔