کرائمز

لاہور کے مختلف علاقوں سے 4افراد کی لاشیں برآمد

لاہور (آئی این پی) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں سے 4افراد کی لاشیں برآمد ہو ئی ہیں۔ایدھی ترجمان کے مطابق نولکھا سے 45سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا، ہمدرد چوک کے قریب 32سالہ شخص نشے کی زیادتی کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔اسی طرح اچھرہ کے علاقے سے 50سالہ خواجہ سرا کی لاش ملی، گجومتہ کے قریب 50سالہ شخص نشے کی زیادتی سے جاں بحق ہوا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی،پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button