علاقائی خبریں

امریکی سکیورٹی اتاشی رینالڈو برٹ کی ڈی آئی جی منتظر مہدی سے ملاقات

لاہور (آئی این پی) امریکی سکیورٹی اتاشی رینالڈو برٹ نے ایس پی یو ہیڈکوارٹر مناواں لاہور کا دورہ کر کے ڈی آئی جی منتظر مہدی سے ملاقات کی جس میں امریکی شہریوں اور قونصلیٹ کی سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی آئی جی منتظر مہدی نے وفد کو یونٹ کے جدید تربیتی نظام اور بین الاقوامی سکیورٹی معیارات کے مطابق اپنائے گئے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوںنے بتایا کہ ایس پی یو کا مقصد غیر ملکی شہریوں، سفارتی مشنز، قونصل خانوں اور اہم تنصیبات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا ہے، اہلکاروں کو جدید تربیت اور اعلی معیار کے آلات کی صلاحیت سے آراستہ کیا گیا ہے۔ امریکی سکیورٹی اتاشی رینالڈو برٹ نے ایس پی یو پنجاب پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی یو پنجاب پولیس کی سکیورٹی خدمات بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہیں، پاکستانی اداروں نے امریکی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے میں جس پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button