رائےونڈ میں تجاوزات کے خلاف پیرا فورس ان ایکشن /وارننگ جاری
لاہور / رائےونڈ (عثمان چیمہ )وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے بنائی گئی پیرا فورس کا رائے ونڈ کا دورہ۔انچارج یسرا سہیل بٹ نے تجاوزات مافیا کو وارننگ دے دی ۔ یسرا سہیل بٹ نے شہر کی تمام مارکیٹ بازار سڑکوں اور اطراف کا پیدل دورہ کیا اور ہر ایک کو باقاعدہ وارننگ دی کہ آج کے بعد دوبارہ مجھے تجاوزات نظر نہیں آنی چاہیے دوسرے دورے پر میں تجاوزات کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کروں گی جس میں بھاری جرمانے اور مقدمات کا اندراج ھوگا میرے لیئے قانون سب کے لیے برابر ہے میں اپنے ملازمین کو روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کے لیے بھیجوں گی وردی میں بھی اور سول میں تاکہ سابقہ روایات کی طرح ہمارے آنے سے پہلے تجاوزات مافیا کو اطلاعات نہ مل سکیں ۔ میرے ملازمین وزٹ میں خاموشی سے تصاویر لے کر انکا ریکارڈ مرتب کریں گے جن کے خلاف باقاعدہ مقدمات درج ھوں گے ۔ سفارش کرنے والے اور کروانے والے دونوں فریقین کے خلاف مقدمات کا اندراج صد فیصد ھو گا کیونکہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی ہدایت پر قبضہ مافیا اور تجاوزات کرنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں