علاقائی خبریں

پالیسی ریٹ میں کم از کم 100بیسس کمی ہونی چاہیے ‘ خادم حسین

لاہور(آئی این پی)فاﺅنڈر ز گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں کم از کم 100بیسس کمی کرنی چاہیے کیونکہ ا س کی گنجائش موجود ہے ۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں پالیسی ریٹ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے ،پالیسی ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے خاص طور پر کاروبار وں پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ، اس سے لوگوں کے پاس پیسہ مارکیٹ میں گردش میں نہیں آتا جو مقامی مارکیٹ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے اپنے دعوﺅں کے مطابق مہنگائی میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے جبکہ مجموعی اور بنیادی مہنگائی دونوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، بیس ایفیکٹ ختم ہو چکا ہے اور مہنگائی کے رجحانات اب معمول پر آ رہے ہیں،کرنسی میں استحکام اور بیرونی کھاتوں کی بہتر صورتحال بھی پالیسی ریٹ میں نرمی کے حق میں مضبوط دلائل فراہم کرتی ہے۔ حقیقی پالیسی ریٹ بدستور مثبت ہے، جو مانیٹری پالیسی میں مرحلہ وار اور محتاط تبدیلی کی گنجائش فراہم کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button