علاقائی خبریں

صدر آصف زرداری کی عوامی فلاح وبہبود کےلئے خدمات قابل تحسین ہیں‘ رانا جمیل منج

لاہور( آئی این پی) پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو 70ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی ملک میں جمہوریت کے فروغ اور عوامی فلاح وبہبود کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں، پیپلزپارٹی ایک جذبے، تحریک اور ولولے کا نام ہے،پیپلزپارٹی آئینی اور عوامی فلاح وبہبود کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ملک میں جمہوریت کے فروغ، آئین کی پاسداری، خواتین کو با اختیار بنانے اور غریب عوام میں خوشحالی لانے کے لئے نہ صرف انتھک محنت کی ہے بلکہ لازوال قربانیاں بھی دی ہیں۔بی بی محترمہ کی شہادت کے بعد صدر آصف علی زرداری نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی اور 18ویں ترمیم کا تحفہ دیا جس سے صوبوں کو یکساں حقوق کی فراہمی یقینی بنی۔رانا جمیل منج نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے کیس کو عدالت میں بھیج کر عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا اور ان کے قتل کو عدالتی قتل ثابت کروایا، عدالت نے تسلیم کیا کہ انھیں فیئر ٹرائل نہیں دیا گیا تھا۔انہوںنے کہا کہ ہم صدر پاکستان کی سالگرہ کے دن ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لئے صدر پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، صدر پاکستان ملک میں خوشحالی لانے کیلئے سرگرم عمل ہیں او ر ان کی کوشش ہے کہ ملک کے چاروں صوبوں میں ترقی و خوشحالی ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button