علاقائی خبریں

شہدائے پولیس کے خاندانوں کی ویلفیئرمحکمہ پولیس کا اہم ایجنڈا ہے‘بلال صدیق کمیانہ

لاہور (آئی این پی) شہدائے پولیس کے اہل ِ خانہ کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں شہداءپیکج کے تحت 2024ءسے اب تک9 خاندانوں کو12کروڑ 95لاکھ روپے مالیت کے مکانات دیئے گئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کی سکالر شپ کی مد میں 111خاندانوں میں 2کروڑ 71لاکھ وپے سے زائد تقسیم کئے گئے ہیں۔ واجبات کی مد میں شہداءکے10 خاندانوں میں 4کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد تقسیم کئے گئے ہیں۔ جہیز فنڈ کی مد میں شہداءکے 17خاندانوں میں 69لاکھ 20ہزار روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔ اسی طرح گزارہ الا¶نس کی مد میں 18خاندانوں میں 63لاکھ29ہزار روپے سے زائد تقسیم کئے گئے ہیں۔جبکہ گروپ انشورنس کی مد میں 7خاندانوں میں 14لاکھ72ہزار روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ شہدائے پولیس محکمے کا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس کے خاندانوں کی ویلفیئرمحکمہ پولیس کا اہم ایجنڈا ہے۔سی سی پی او نے کہا کہ لاہور پولیس کے ملازمین ایک خاندان کی طرح ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہداءکے اہل ِ خانہ کو گھروں کی فراہمی، بچیوں کی شادی، بچوں کو معیاری تعلیم اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہدائے پولیس کے خاندانوں کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود محکمہ کی ذمہ داری ہے جسے بطریق احسن ادا کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button