علاقائی خبریں
ایف بی آر میں سپاہیوں کی بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
لاہور(آئی این پی)ایف بی آر محکمہ کسٹمز میں 1560سپاہیوں کی بھرتی کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی، آخری تاریخ 31جولائی مقرر کردی گئی۔ ایف بی آر محکمہ کسٹمز میں 1560سپاہیوں کی بھرتی کے لئے درخوستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15جولائی سے بڑھا کر 31جولائی کردی گئی، ملک بھر میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے باعث تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ محکمہ کسٹمز میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر یہ بھرتیاں کی جائیں گی، خواہشمند افراد نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں۔