علاقائی خبریں
پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 20ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ
لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت نے ”پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام“کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی مالی معاونت کیلئے عالمی مالیاتی اداروں سے آسان شرائط اور کم شرح سود پر 20ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ کر لیا۔آئندہ ماہ سے ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے مذاکرات کا آغاز ہوگا، قرض کی رقم سے شہری ترقی پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے۔پنجاب حکومت اب تک ورلڈ بینک سے 54فیصد قرض پہلے ہی لے چکی ہے، ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے قرض کے حجم کا 21فیصد پنجاب کے ذمہ ہے۔