کرائمز

دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں کی بازی ہار گئے

لاہور( آئی این پی)شاد باغ اور ملت پارک کے علاقوں میں دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں کی بازی ہار گئے۔ایدھی فاﺅنڈیشن کے ترجمان کے مطابق شاد باغ انڈر پاس رنگ روڈ کے قریب تیز رفتار کار نے ایک نوجوان کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں33سالہ عبید اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ملت پارک، چوک تیم خانہ، ملتان روڈ کے قریب فٹ پاتھ کنارے ایک 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق لاش کی ظاہری حالت سے بظاہر طبعی موت لگتی ہے،ایدھی ترجمان پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاعروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button