غذائی اجناس کی درآمد میں 24کروڑ 50لاکھ ڈالر اضافہ
لاہور(آئی این پی)غذائی اشیا ءکی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر 24کروڑ 50لاکھ ڈالر اضافہ ہوگیا۔دستاویز کے مطابق مالی سال 2024-25کے دوران دوران 8 ارب 14کروڑ ڈالر کی کھانے پینے کی اشیا ءدرآمد کی گئی۔ مقامی کرنسی میں درآمدی اشیا ءکی مالیت 2ہزار 276ارب روپے ہے۔ 2023-24میں 7.90ارب ڈالرکی غذائی اشیا ءدرآمد کی گئی تھیں۔زیرجائزہ عرسے کے دوران دودھ، مکھن، کریم سمیت 34ارب 84کروڑ روپے کی ڈیری مصنوعات درآمد کی گئیں، گزشتہ سال ان اشیا ءکی درآمد میں 9فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔ڈرائی فروٹس کی درآمد میں100فیصد اضافہ ہوگیا جس کا حجم 40ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، مصالحوں کی درآمد میں 16فیصد اضافہ جن کی مالیت 63ارب 58کروڑ روپے کے درآمد ہوئے۔ سویا بین، پام آئل، چینی، دالوں کی درآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دستاویز کے مطابق دیگر غذائی اجناس کے برعکس گزشتہ مالی سال گندم 100فیصد جبکہ چائے کی درآمد میں 4.20فیصد کمی ہوئی۔