علاقائی خبریں

کامیابی قسمت سے نہیں محنت سے ملتی ہے ،ام فروا ہمدانی

شجاع آباد(اظہرتاج قریشی) کامیابی قسمت سے نہیں محنت سے ملتی ہے کسی بھی مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مستقل مزاجی شرط اول ہے. ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان میڈم ام فروا ہمدانی نے وہ کر دکھایا جو یہاں تعینات کوئی اور افسر نہیں کر پایا ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میڈم ام فروا ہمدانی کی دن رات کی انتھک محنت، فرض شناسی کا نتیجہ ہے کہ ان کی سربراہی میں محکمہ سوشل ویلفیئر ملتان ڈویژن کی کارکردگی نمایاں ہے. محکمہ سوشل ویلفیئر ملتان ڈویژن کے اداروں میں مثبت بہتری آئی ہے. تفصیلات کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر ملتان ڈویژن کا ضلع ملتان ڈویژن بھر میں بہترین کارکردگی میں بازی لے گیا. کارکردگی کے اہداف میں اس ماہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، عبدالعزیز خان ڈویژن بھر میں پہلی پوزیشن پر رہے. لیکن اس حوالہ سے باقی اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز صاحبان بھی ورکنگ کے حوالہ سے پیچھے نہ رہے ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان میڈم ام فروا ہمدانی نے کہا کہ میرے ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز خوب محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں. ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لودھراں نند لال، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خانیوال محمد عمر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر وہاڑی میڈم آمنہ رفیق انتہائی فرض شناس اور محنتی آفیسرز ہیں. فرض شناس قابل، محنتی اور ایماندار افسران محکمہ کا فخر ہوتے ہیں۔ جن کی محنت قابلیت، پروفیشنلزم پوری ٹیم کے لیے روشن مثال ہوتی ہے ان کی محنت اور قابلیت ان کو آگے لارہی ہے۔ مجھے اپنی محنتی اور قابل ٹیم پر فخر ہے اگر اس ماہ کی بات کی جائے تو اس ماہ کی پروگریس کے حوالہ سے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان عبدالعزیز خان قابل ذکر ہیں. وہ بھی ان آفیسرز کی طرح دن رات محنت کر رہے ہیں. جو انتہائی محنتی خوش اخلاق، قابل آفیسر ہیں اور ہمیشہ عوامی خدمت اور میرٹ کی پاسداری کو شعار بنائے رکھتے ہیں اور محکمہ کی طرف سے ملنے والی ہر ذمہ داری کو بہترین انداز میں سرانجام دے کر محکمے کی عزت و وقار میں اضافے کا باعث بنے ہیں انہوں نے ڈویژن بھر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شاباش دی. کسی مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مستقل مزاجی شرط اول ہے. کامیابی حاصل کرنی ہے تو تسلسل سے محنت کریں.جو اندھیروں میں چراغ جلاتے ہیں وہی روشنی کا حق رکھتے ہیں. حوصلہ نہ ہارو، تمہاری منزل تمہیں ڈھونڈ رہی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ملتان ڈویژن میں محکمہ کے محنتی اور کام کرنے والے افسران و اہلکاران کی قدر حوصلہ افزائی کی جائے گی، کام نہ کرنے والے افسران و اہلکاران کی محکمہ سوشل ملتان ڈویژن میں کوئی جگہ نہیں ہے، کام سے عزت ہے جو افسران و اہلکاران کام کریں گے، صرف وہی ملتان ڈویژن میں تعینات رہیں گے. کیونکہ کام نہ کرنے والے افسران و اہلکاران ضلع بدر ہوں گے، ان کو سرنڈر کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button