علاقائی خبریں

کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ٹریفک آگاہی لیکچر دیا گیا

شجاع آباد(اظہرتاج قریشی)سی ٹی او ملتان کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ٹریفک آگاہی لیکچر دیا اور ٹریفک آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئےتفصیلات کے مطابق اس موقع پر انچارج ایجوکیشن یونٹ انسپکٹر سہیل کا کہنا تھا کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور سب سے زیادہ حادثات موبائل فون کے استعمال سے ہو رہی ہیں ایک حادثہ بہت سی جانیں لے جاتا ھے اس لیے جب ڈرائیونگ کرتے ھوئے کوئی ٹیلی فون آ بھی جاتا ہے تو ایک سائیڈ پر گاڑی کو روک کر فون سنیں۔ اس کے علاوہ دیکھا گیا ہے کہ اکثر ڈرائیور حضرات سڑک کے درمیان میں کھڑے ہو کر مسافر بٹھا رہے ہوتے ہیں جس کی وجہ بہت زیادہ ٹریفک پرابلم بنتا ہے۔ آپ ٹریفک رولز کو فالو کریں۔ ٹریفک رولز آپ کی سیفٹی کے لیے بنائے گیے ہیں۔ اسی طرح اب لائسنس کا اجراء بہت آسان کر دیا گیا ہے ملتان شہر میں بہت سے ڈرائیونگ سکول اور ڈرائیونگ لائسنس برانچز موجود ہیں۔ شہری ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ ہرگز نہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button