کرائمز
جعلی و ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے استعمال پر مقدمات ہوں گے
شجاع آباد(اظہرتاج قریشی) کریک ڈاؤن کے دوران جعلی و ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے استعمال پر گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کو تھانہ جات میں بند کیا جائے گا۔ نمبر پلیٹ کی خلاف ورزی پر نوسربازی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ کریک ڈاؤن کے دوران نمبر پلیٹ کی خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 419 اور 420 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ اس سے پہلے موٹر وہیکل آرڈیننس کی دفعہ 97 اے کے تحت مقدمات درج کرائے جاتے تھے۔