کرائمز

چور گینگ کے سرغنہ سمیت 4ارکان پولیس کے شکنجے میں

گوجرانوالہ (25جولائی 2025ء) تھانہ سوہدرہ پولیس کی کاروائی ڈکیت و موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ سمیت 4ارکان پولیس کے شکنجے میں ۔ملزمان کے قبضہ سے 4عددموٹرسائیکل ،1عددرکشہ،85ہزارنقدی اورناجائزاسلحہ برآمد ۔ملزمان کی گرفتاری پرسماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ڈکیت و چور معاشرے کا ناسور ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گےسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم
سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں چوروں اورڈکیتوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں انہی احکامات کے پیش نظرایس ڈی پی اووزیرآبادملک فیاض کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرسوہدرہ سب انسپکٹر مختارباجوہ و دیگران نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث عرفان عرف پھانو گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے چارعددموٹرسائیکل ،ایک عددرکشہ،85ہزارنقدی اورناجائزاسلحہ برآمد کرلیا ۔گرفتارملزمان میں عرفان عرف پھانو ،علی حمزہ ،آفتاب اوربلاول شامل ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ چوراورڈکیت معاشرے کا ناسورہیں ان کے گرد گھیر ا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ سب انسپکٹر مختارباجوہ اور انکی پولیس کی ٹیموں کو شاباش دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button