سید حسین عسکری نقوی کا اعزاز، اعلی نمبرز حاصل کرلیے
گوجرانولہ ۔ 25 جولائی 2025()سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت وبہبود آبادی جنوبی پنجاب و سابق ڈپٹی کمشنر لیہ محمد شہباز حسین نقوی کے فرزند سید حسین عسکری نقوی کا اعزاز ایجوکیشن بورڈ گوجرانولہ کے زیر اہتمام میٹرک کا امتحان اعلیٰ نمبروں سے پاس کر لیا۔ سید حسین عسکری نقوی نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیراہتمام منعقدہ امتحان میں 1156نمبر حاصل کیے اور بیکن ہاؤس سکول سسٹم حافظ آباد میں اول پوزیشن حاصل کی۔ سید حسن عسکری نقوی نے اپنی کامیابی کو والدین اور اساتذہ کرام کی خصوصی دعاؤں کی مرہنون منت ہے قرار دیا ہے اور عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ دریں اثناء سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت وبہبود آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نقوی نے بیٹے کی شاندار کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے