کرائمز

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی ڈرنکس یونٹس کو پلاسٹک بوتلیں سپلائی کرنے والا یونٹ پکڑلیا

لاہور( این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی ڈرنکس یونٹس کو پلاسٹک بوتلیں سپلائی کرنے والا یونٹ پکڑلیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم سے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیروزپور روڈ پر رات گئے پلاسٹک بوتل بنانے والے یونٹ کی چیکنگ کی جہاں سے 1100تیار مختلف برانڈز کی نقلی پلاسٹک بوتلیں،2مولڈ ڈائی، بلوئنگ مشین، 9 بوریاں پلاسٹک بوتل پری فوم ضبط کر کے مقدمہ درج کر ادیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق یونٹ میں معروف برانڈز کی نقلی پلاسٹک بوتلیں تیار ہو رہی تھیں،رہائشی علاقے میں چھپ کر گھر میں نقلی بوتلیں تیار کی جارہی تھیں۔عاصم جاوید کے مطابق یونٹ میں معروف برانڈز نقلی پلاسٹک بوتل تیار کر کے جعلی ڈرنکس یونٹس کو سپلائی کی جاتی تھیں، قوانین کے خلاف ناقص پلاسٹک سے بوتلیں تیار کی جارہی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button