کرائمز

مسلح شخص کی فائرنگ سے 25 سالہ شادی شدہ خاتون قتل،پولیس مصروف تفتیش

سرگودھا(آئی این پی)سرگودھا میں مسلح شخص نے بازار میں فائرنگ کر کے 25 سالہ شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ کوٹ مومن کے مین مسلم بازار میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے محلہ شاہی مسجد کی 25 سالہ شادی شدہ خاتون سفینہ بی بی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button