علاقائی خبریں

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا قومی اینٹی ڈوپنگ ایکشن پلان 2025ءکا افتتاح

لاہور (آئی این پی) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن آج بروز جمعہ، 25جولائی کو شام 4بجے پاکستان اولمپک ہاس لاہور میں اپنے قومی اینٹی ڈوپنگ ایکشن پلان 2025کا افتتاح کرے گی۔ یہ اقدام فیڈریشن کی ملک بھر میں کھیل سے ڈوپنگ کے خاتمے کے عزم کا ایک اہم قدم ہے۔افتتاحی تقریب میں اینٹی ڈوپنگ پلان کے اسٹریٹجک فریم ورک اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات پیش کی جائیں گی، جو پی او ایف سے وابستہ تمام ایتھلیٹس، کوچز، اور سپورٹ سٹاف کے لیے لازمی ہوگا۔ اس مہم کا مقصد صاف ستھرے کھیل کی ثقافت کو فروغ دینا، تعلیم کو بڑھانا، اور بین الاقوامی معیارات کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے۔پی ڈبلیو ایف کے جنرل سیکرٹری نے اجتماعی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ قومی مہم صرف ایک ریگولیٹری اقدام نہیں بلکہ ایک اخلاقی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے کھیل کی ساکھ اور اپنے ایتھلیٹس کے مستقبل کا تحفظ کرنا ہے۔فیڈریشن کا روڈ میپ ڈوپنگ سے آگاہی کے کورسز، ایتھلیٹس کے لیے تعلیمی پروگرامز، اور سخت ٹیسٹنگ پروٹوکولز پر مشتمل ہے، جو انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی اور ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے عالمی اقدامات کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔25جولائی کے افتتاحی پروگرام میں سینئر عہدیداران، تکنیکی ماہرین، اور قومی و بین الاقوامی اینٹی ڈوپنگ اداروں کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button